Daily ruzn1.9
daily ruzn newspaper breaking news urdu news. Updates

اسٹیٹ بینک آف پاکستان 27-11-2026

اسٹیٹ بینک آف پاکستان 27-11-2026

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پوجیا ماتا صاحب ہاسی دیوی کی 200ویں سالگرہ کے موقع پر 200 روپے مالیت کا خصوصی یادگاری سکہ جاری کر دیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ اس یادگاری سکے کا مقصد پوجیا ماتا صاحب ہاسی دیوی کی مذہبی اور ثقافتی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے۔
سکے میں 75 فیصد تانبا اور 25 فیصد نکل استعمال کیا گیا ہے، اس کا قطر 30 ملی میٹر جبکہ وزن 13.5 گرام ہے۔
سکے کے سامنے والے رخ پر پاکستان کا ہلالی چاند اور ستارہ، جبکہ پچھلی جانب سندھ کے علاقے حیات پتافی میں واقع پوج شادانی دربار کی تصویر کندہ کی گئی ہے۔ سکے پر 1826 اور 2026 کے سال بھی درج ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے اعلان کے مطابق یہ یادگاری سکہ 27 نومبر 2026 سے اسٹیٹ بینک بینکنگ سروسز کارپوریشن کے تمام فیلڈ دفاتر کے ایکسچینج کاؤنٹرز سے دستیاب ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More