صدرِ مملکت پاکستان آصف علی زرداری ملاقات 27-11-2026
صدرِ مملکت پاکستان آصف علی زرداری ملاقات 27-11-2026
لاہور : صدرِ مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری کی سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات۔
صدرِ مملکت نے چوہدری شجاعت حسین کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، جبکہ ملاقات میں قومی امور اور ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر، وفاقی وزراء محسن نقوی اور چوہدری سالک حسین، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، میر علی حسن زہری، ترجمان برائے بلوچستان صدرِ مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور ڈاکٹر عاصم بھی موجود تھے۔