Daily ruzn1.9
daily ruzn newspaper breaking news urdu news. Updates

ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن 27-11-2026

ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن 27-11-2026

خبرنامہ نمبر

کوئٹہ، 27 نومبر۔ ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ بلوچستان عسکر خان نے جمعہ کے روز پبلک ریلیشنز آفس کے مختلف شعبوں کا اچانک دورہ کیا، جہاں ان کے ہمراہ محکمہ کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔
دورے کے دوران ڈائریکٹر جنرل نے مختلف شعبوں کی کارکردگی، دفتری امور اور سرکاری فرائض کی انجام دہی کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران و اہلکاروں سے ان کے ذمہ داریوں کے حوالے سے آگاہی حاصل کی۔
اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل عسکر خان نے افسران و اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں پوری محنت، دیانت داری اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری امور میں وقت کی پابندی، نظم و ضبط اور دفتری قواعد و ضوابط کی پاسداری بنیادی اہمیت کی حامل ہے، لہٰذا تمام افسران و اہلکار اپنی حاضری اور فرائض کی ادائیگی میں پابندیِ وقت کو یقینی بنائیں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ محکمہ تعلقات عامہ حکومت اور عوام کے درمیان مؤثر رابطے کا اہم ذریعہ ہے، اس لیے عوامی مفاد میں معلومات کی بروقت فراہمی اور سرکاری امور کی مؤثر انجام دہی کے لیے تمام شعبوں کو اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانا ہوگی۔
ڈائریکٹر جنرل نے افسران و اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ باہمی تعاون، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور مثبت طرزِ عمل کے ذریعے محکمہ کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنائیں اور عوامی خدمت کے جذبے کے تحت اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کریں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More