کمشنر لسبیلہ 02-10-2026
کمشنر لسبیلہ 02-10-2026
مہ ::*
2026ء
کمشنر لسبیلہ ڈویژن *محترمہ سائرہ عطا* کی زیرِ صدارت ریونیوامور کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کانفرنس ہال، ڈسٹرکٹ کونسل اُوتھل میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) لسبیلہ سراج احمد بلوچ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) لسبیلہ ، اسسٹنٹ کمشنرز بیلہ، اُوتھل اور کنراج، متعلقہ تحصیلداروں، تحصیلدار سیٹلمنٹ بیلہ و لیاری سمیت تمام متعلقہ ریونیو افسران و اہلکاروں نے شرکت کی۔
اجلاس میں ریونیو وصولیوں اور بقایاجات، زیرِ التواء ریونیو کیسز، جمع بندی/خسرہ گرداوری، انتقالات، سرکاری و نجی اراضی پر تجاوزات، اراضی کی منتقلی و حصول، حدبندی و تقسیم کے معاملات، ایگریکلچر انکم ٹیکس، پانی کے بورز اور دیگر اہم ریونیو امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
*کمشنر لسبیلہ ڈویژن* نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ریونیو ریکارڈ کو مکمل اور درست رکھا جائے، زیرِ التواء معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے اور سرکاری واجبات کی وصولی کو مزید مؤثر بنایا جائے۔ پانی کے بورز سے متعلق مکمل تفصیلات بھی فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔
کمشنر نے افسران کو ہدایت کی کہ ریونیو انتظامیہ کی کارکردگی بہتر بنانے، عوامی شکایات کے بروقت ازالے اور ریونیو معاملات میں شفافیت، درستگی اور مؤثر نگرانی کو یقینی بنایا جائے۔