حکومتی وفد سے ملاقات 02-10-2026
حکومتی وفد سے ملاقات 02-10-2026

حکومتی وفد سے ملاقات، اپوزیشن رہنماؤں نے مذاکرات آگے بڑھانے کیلئے عمران خان سے ملاقات کی شرط رکھ دی
اپوزیشن وفد نے مذاکرات کی کامیابی کیلئے عمران خان سے ملاقات کا مطالبہ کردیا، ذرائع
اگر ملاقات ہو جائے تو بہت ساری چیزیں بہتر ہوسکتی ہیں، اپوزیشن کا موقف
اگر عمران خان نہ مانے تو پھر کیا ہوگا؟ حکومتی وفد
عمران خان سیاست دان ہے، بات چیت کا راستہ نکل آئے گا، ایک ملاقات سے کیا ہوجائیگا؟, اپوزیشن وفد کا موقف
ذرائع کے مطابق حکومت نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے معاملے پر دو ٹوک موقف اپنایا ہے، حکومتی موقف ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی پر بات نہیں ہوگی۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اپوزیشن کھلے دل کے ساتھ مذاکرات میں آئی ہے اور بات چیت کی کامیابی چاہتی ہے۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ بات چیت کی کامیابی چاہتے ہیں، لیکن تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے۔