Daily ruzn1.9
daily ruzn newspaper breaking news urdu news. Updates

پاکستان ڈیموکریٹک الائنس 02-10-2026

پاکستان ڈیموکریٹک الائنس 02-10-2026

پاکستان ڈیموکریٹک الائنس اور ڈیموکریٹک لائرز گروپ کی ملاقات
پاکستان ڈیموکریٹک الائنس اور ڈیموکریٹک لائرز گروپ کے رہنماؤں کی اہم ملاقات
بروز جمعرات، یکم اکتوبر 2026ء کو پاکستان ڈیموکریٹک الائنس (PDA) اور ڈیموکریٹک لائرز گروپ کے رہنماؤں کی اہم ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں پاکستان انقلابی پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر مشتاق احمد سلطان، آصف علی چوہدری، چیئرمین پاکستان ڈیموکریٹک الائنس چوہدری اختر عباس، چیف آرگنائزر توقیر صادق، جنرل سیکرٹری مقصود خان جبکہ ڈیموکریٹک لائرز گروپ کے چیئرمین پیر شاہد چشتی، پیر زاہد چشتی اور اسد عباس نے شرکت کی۔
ملاقات میں وکلاء کے حقوق کے تحفظ، قانون کی بالادستی اور عوام کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
تمام رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وکلاء کے حقوق اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مل کر جدوجہد کی جائے گی اور اس جدوجہد کا آغاز جلد کیا جائے گا۔
ملاقات میں وکلاء انتخابات میں بھی بھرپور حصہ لینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
وکلاء کے حقوق — عوام کے حقوق
جمہوری جدوجہد — مضبوط آواز

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More