Daily ruzn1.9
daily ruzn newspaper breaking news urdu news. Updates

19-08-2026قومی احتساب بیورو

19-08-2026قومی احتساب بیورو

*قومی احتساب بیورو *پریس ریلیز*

نیب بلوچستان کا لیڈرز اوڈیسی سکول اینڈ کالج کوئٹہ میں “کرپش خاتمے میں طلباء کا کردار”
کے موضوع پر آگاہی لیکچر کا انعقاد

بدعنوانی کے خلاف جاری آگاہی مہم کے سلسلے میں ، نیب بلوچستان نے لیڈرز اوڈیسی سکول اینڈ کالج کوئٹہ میں “بدعنوانی کے خاتمے میں طلباء کے کردار اور نیب کے کام کا طریقہ کار” کے حوالے سے ایک آگاہی لیکچر کا انعقاد کیا۔ لیکچر کا بنیادی مقصد نوجوانوں بالخصوص طلباء کو بدعنوانی کے مضر اثرات سے آگاہ کرنا اور بدعنوانی سے پاک معاشرے کی تعمیر کے لیے اجتماعی کوششوں کو فروغ دینا تھا۔

نیب بلوچستان کی جانب سے فرحان یوسف خان ڈپٹی ڈائریکٹر نیب نے طلباء اور فیکلٹی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے نیب کے وژن، مشن اور بدعنوانی کی لعنت کے خاتمے میں طلباء کے اہم کردار پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نوجوان طلباء معاشرے میں تبدیلی کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کریں اور طلباء کو تلقین کی کہ وہ اپنی زندگیوں میں دیانتداری اور احتساب کو بنیاد بنائیں اور بدعنوانی سے نفرت کو اپنی شخصیت کا حصہ بنائیں۔اسلامی تعلیمات کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خود احتسابی اور دیانت داری اسلام کے بنیادی اصول ہیں، اور بدعنوانی کی کسی قسم کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ اقربا پروری، رشوت، سفارش، زور زبردستی اور جانبداری کو کرپشن کی اقسام کے طور پر گرداناگیا اور اس بات پر افسوس کا اظہار کیا گیا کہ یہ رویے ہمارے معاشرے میں معمول بن چکے ہیں ۔

اس موقع پرلیڈرز اوڈیسی سکول اینڈ کالج کی وائس پرنسپل مس فریحہ اور لیکچرر محمد اکمل نے نیب بلوچستان کی کوششوں کو سراہا اور اس امر پر بھی زور دیا گیا کہ طلباء بدعنوانی کے خلاف شعور حاصل کر یں تا کہ ایمانداری، دیانتداری اور جوابدہی کے درس کومزید فروغ دیا جا سکے ۔ معاشرے کے اہم ارکان کے طور پر طلباء کی اجتماعی کوششیں بدعنوانی سے پاک معاشرے کی بنیاد رکھنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں اور آئندہ بھی انسداد بدعنوانی کی مہم میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ لیکچر کے اختتام پر نیب کی جانب سے وائس پرنسپل لیڈرز اوڈیسی سکول اینڈ کالج کو نیب بلوچستان کی جانب سے یادگاری شیلڈ پیش کی گئی ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More