Daily ruzn1.9
daily ruzn newspaper breaking news urdu news. Updates

کمشنر لسبیلہ ساہرہ عطا19-08-2026

کمشنر لسبیلہ ساہرہ عطا19-08-2026

حب خبرنامہ 19اگست
*حکونت بلوچستان نے گورنمنٹ جام غلام قادر ٹیچنگ ہسپتال حب کی ماڈرنائزیشن منصوبے کی منظوری دیدی ہے پی یس ڈی پی کے تحت 55کروڑ روپے کے فنڈزہسپتال میں بنیادی سہولیات انفراسٹرکچر کی ڈیولپمنٹ کیلئے مختص کئےگئے ہیں یہ بات ڈپٹی کمشنر حب جمعدادمندوخیل نےکمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء کو بریفنگ میں بتائ اس موقع پرایم ایس جام غلام قادر ٹیچنگ ہسپتال حب کے ایم ایس ڈاکٹر ناظرپیرامیڈیکس اورمیڈیکل افسران موجودتھے ڈپٹی کمشنر نے بی ایس ڈی آئ کے تحت ہسپتال میں بنیادی سیولیات فراہمی کیلئے ماڈرانائزیشن پلان ہسپتال کے طبی عملے کی حاضری یقینی اورمانیٹرنگ کے مئوثراقدامات سے کمشنر اآگاہ کیاکمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء نے گورنمنٹ جام غلام قادر 50بیڈڈٹیچنگ ہسپتال کے بینظیر نشوونما سینٹر ہسپتال کےاوپی ڈی رومز آپریشن تھیٹرزلیبارٹریزکا معائنہ کیااورٹیچنگ ہسپتال عملے کیساتھ ہیلتھ ایشوزاورطبی عملےکو درپیش مسائل کےحوالے سے کمشنرنےجوائنٹ میٹنگ کی کمشنر لسبیلہ ڈویژن نے گزشتہ چھ مہینوں سے ایم ایس ڈی کی جانب سے ٹیچنگ ہسپتال میں ادویات کی عدم فراہمی کانوٹس لیااورادویات کی فراہمی جنگی بنیادوں پریقینی بنانے کیلئے متعلقہ حکام سے ٹیلیفونک رابطہ کیاکمشنرنے ایم ایس ڈی حکام پرواضح کیا۔کہ لاءاینڈآرڈر کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں ادویات فراہمی کیلئےمیکانزم بنایاجائےانہوں نے کہا کہ جام۔غلام قادرہسپتال حب کے مریض علاج معالجے کیلئے سرکاری ادویات کے منتظر ہیں ایم ایس کی ذمہ داری ہیکہ وہ ایم ایس ڈی حکام سےکوآرڈینیشن کرےکمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء نےمحکمہ صحت کے افسران پرواضح کیا کہ وہ اس معاملے پر ٹال مٹول اورتاخیری حربے برداشت نہیں کئ جائیگی کمشنر لسبیلہ ڈویژن نے ہسپتال کے پیرامیڈیکس اورطبی عملے کے ریائشی کوارٹرذکی الاٹمنٹ پالیسی فوری طورپربنانےکے احکامات بھی دیے*

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More