19-08-2026 گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل
19-08-2026 گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل

*گورنر بلوچستان کے اعزاز میں لاس اینجلس امریکہ میں معروف پاکستانی نژاد امریکی شخصیات ڈاکٹر عمران شریف اور عترت شریف کی جانب سے خصوصی عشائیہ دیا گیا جس میں پاکستان کے قونصل جنرل سراج خان، امریکی رکنِ کانگریس لو کوریہ، چین کے قونصل جنرل چِن لِن اور میکسم گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عزیر حسن سمیت دیگر تاجر حضرات اور کمیونٹی شخصیات بھی شریک ہوئیں۔ گفتگو کے دوران پاکستان، بالخصوص بلوچستان میں سرمایہ کاری، کاروباری مواقع اور اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کے کردار پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا*
لاس اینجلس 19 اگست: گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل کے اعزاز میں معروف پاکستانی نژاد امریکی شخصیات ڈاکٹر عمران شریف اور عترت شریف کی جانب سے خصوصی عشائیے کا اہتمام کیا گیا جس میں سفارتی، سیاسی اور کاروباری حلقوں سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔ عشائیے میں معروف پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین، سرمایہ کار اور پاک فوڈز کے سی ای او تنویر احمد نے خصوصی شرکت کی۔تقریب میں پاکستان کے قونصل جنرل سراج خان، امریکی رکنِ کانگریس لو کوریہ، چین کے قونصل جنرل چِن لِن اور میکسم گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عزیر حسن سمیت دیگر تاجر حضرات اور کمیونٹی شخصیات بھی شریک ہوئیں۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے شرکاء سے خطاب بھی کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے شاندار میزبانی پر ڈاکٹر عمران شریف کا خصوصی شکریہ ادا کیا جبکہ تنویر احمد کی خدمات اور تعاون کو سراہتے ہوئے ان کا بھی شکریہ ادا کیا۔ گورنر بلوچستان نے شرکاء سے ملاقاتوں کے دوران پاکستان، بالخصوص بلوچستان میں سرمایہ کاری، کاروباری مواقع اور اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کے کردار پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔ڈاکٹر عمران شریف اور عترت شریف کی میزبانی میں منعقد ہونے والے اس خصوصی عشائیے نے پاکستانی امریکن کمیونٹی، امریکی سیاسی نمائندوں، سفارتی حلقوں اور کاروباری شخصیات کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا گیا۔