ضلع مستونگ اسکالرشپ 31-08-2026
ضلع مستونگ اسکالرشپ 31-08-2026

*ضلع مستونگ کے 10 طلباء و طالبات شہید بینظیر بھٹو میٹرک ڈسٹرکٹ ٹاپرز فُلّی فنڈڈ اسکالرشپ 2025 کے لیے منتخب*
*کوئٹہ، 31 اگست 2026:*
بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ (BEEF) کی جانب سے *ضلع مستونگ* کے میٹرک کے 10 نمایاں طلباء و طالبات، جن میں 5 طالبات اور 5 طلباء شامل ہیں، کو *شہید بینظیر بھٹو میٹرک ڈسٹرکٹ ٹاپرز فُلّی فنڈڈ اسکالرشپ برائے تعلیمی سال 2025* کے تحت میرٹ کی بنیاد پر منتخب کیا گیا ہے۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر BEEF، *خالد ماندائی* نے منتخب طلباء و طالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ BEEF کا مقصد بلوچستان کے باصلاحیت نوجوانوں کو معیاری تعلیم کے حصول میں سہولت فراہم کرنا اور ان کی صلاحیتوں کو آگے بڑھنے کے مواقع دینا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ اقدام وزیراعلیٰ بلوچستان *میر سرفراز احمد بگٹی* کے تعلیم دوست وژن کی عملی عکاسی ہے، جس کے تحت مستحق اور قابل طلباء و طالبات کے لیے اعلیٰ تعلیم کے راستے مزید ہموار کیے جا رہے ہیں۔
ضلع مستونگ کے منتخب طلباء و طالبات اور ان کے والدین کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی گئی کہ یہ نوجوان اپنی محنت اور صلاحیتوں کے ذریعے مستقبل میں *مستونگ اور بلوچستان کا نام روشن کریں گے۔*
*BEEF Empowering Education, Building Balochistan*
بیف کا عزم ہے کہ میرٹ اور قابلیت رکھنے والے طلباء و طالبات کو اعلیٰ تعلیم کے حصول میں ممکنہ حد تک معاونت اور یکساں مواقع فراہم کیے جائیں۔
بیف کی اسکالرشپس، میرٹ لسٹس، تعلیمی مواقع اور دیگر اہم اعلانات سے بروقت آگاہی کے لیے ہمارے آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو Follow، Like اور Subscribe کریں۔۔
🟢 WhatsApp Channel
https://whatsapp.com/channel/0029Va8MGFF6mYPHVPBU7G0X
🔵 Facebook
https://facebook.com/beef.org.pk
🟣 Instagram
https://instagram.com/beef_scholarship
🔴 YouTube
https://www.youtube.com/@beef.scholarships
⚫ TikTok
https://tiktok.com/@beefscholarship
#BEEF #Balochistan #Scholarship #Education #Merit #DistrictToppers #Washuk #HigherEducation #ShaheedBenazirBhuttoScholarship