جعفرآباد پولیس نے 55 کلو چرس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
جعفرآباد پولیس نے 55 کلو چرس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پریس ریلیز
جعفرآباد پولیس نے 55 کلو چرس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
کوئٹہ ، 30 جولائی 2026 جعفرآباد پولیس نے منشیات کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے کوئٹہ سے سندھ 55 کلو گرام چرس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر تین ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی قبضے میں لے لی۔
پولیس کے مطابق کارروائی انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان محمد طاہر اور ڈی آئی جی پولیس نصیرآباد رینج کامران نواز پنجوتھا کی ہدایات پر ایس ایس پی جعفرآباد محمد معروف عثمان کی نگرانی میں منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران خفیہ اطلاع پر پولیس نے ایک سوزوکی گاڑی کو روک کر اس کی تلاشی لی تلاشی کے دوران گاڑی میں مہارت سے چھپائی گئی 55 کلو گرام چرس برآمد کر لی گئی۔
پولیس نے کارروائی کے دوران محمد عدنان ولد حاجی عبدالحنان، محمد اسماعیل ولد جلال الدین اور شبیر احمد ولد علی احمد اقوام کاکڑ ساکنان نواں کلی کوئٹہ کو گرفتار کر لیا جبکہ اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی تحویل میں لے لی گئی۔
پولیس کے مطابق ضلع جعفرآباد میں ماہ جولائی کے دوران منشیات فروشوں کے خلاف مختلف کارروائیوں میں مجموعی طور پر 65 کلو 810 گرام چرس برآمد کی جا چکی ہے پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔