Daily ruzn1.9
daily ruzn newspaper breaking news urdu news. Updates

سابق وفاقی وزیر 22-11-2026

سابق وفاقی وزیر 22-11-2026

بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سابق وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ فارم 47 کے حکمران سرفراز بگٹی اور دیگر سیاسی بونے سیاسی یتیم اور سیاسی مسافر جو ہر دور میں اقتدار کی خاطر اپنی پارٹیاں نظریات اور سیاسی وفاداریاں تبدیل کرتے ہیں ان کا واحد مقصد و محور اقتدار کا حصول ہے سردار اختر جان مینگل کے خلاف جتنی بھی منفی پروپیگنڈہ مہم اور ہرزہ سرائی کی جائے گی بلوچستان میں پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل اور بلوچستان نیشنل پارٹی کی مقبولیت اور پذیرائی میں اتنا ہی اضافہ ہوگا سردار اختر جان مینگل ایک ثابت قدم مخلص ایماندار اور اصول پسند سیاسی رہنما ہیں جنہوں نے ہمیشہ اصولی سیاست کے ذریعے بلوچ قومی تحریک انسانی حقوق کی پامالی لاپتہ افراد کی بازیابی اور بلوچ قومی ثقافت و مفادات کے دفاع کے لیے بے خوف آواز بلند کی ہے ان کی قومی و سیاسی خدمات اور قربانیوں کو کسی صورت نظرانداز نہیں کیا جا سکتا انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی بونے سیاسی یتیم اور اقتدار کے مسافر اپنی مفاد پرستانہ سیاست اور غلط پالیسیوں کے باعث آج بلوچستان کو اس نہج پر پہنچانے کے ذمہ دار ہیں یہ عناصر بلوچستان میں بدامنی اور بحرانی کیفیت برقرار رکھ کر اپنی ناکام طرزِ حکمرانی کو طول دینا چاہتے ہیں مگر بلوچ قومی جدوجہد، سیاسی شعور اور اصولی مؤقف کو منفی پروپیگنڈے اور ہرزہ سرائی سے دبایا نہیں جا سکتا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More