Daily ruzn1.9
daily ruzn newspaper breaking news urdu news. Updates

مختلف مقامات لاشیں برآمد 21-11-2026

مختلف مقامات لاشیں برآمد 21-11-2026

بارکھان: دو مختلف مقامات سے تین افراد کی لاشیں برآمد

بلوچستان کے ضلع بارکھان کے علاقوں تومنی اور حاجی کوٹ سے زمین میں دفن تین افراد کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں، جن میں دو لڑکے اور ایک لڑکی شامل ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق گزشتہ روز اور آج مختلف مقامات پر کی جانے والی کارروائیوں کے دوران قبروں سے ان افراد کی لاشیں نکالی گئیں۔

تاحال جاں بحق افراد کی شناخت، موت کی وجوہات اور واقعے کے محرکات سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں، جبکہ متعلقہ اداروں کی جانب سے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More