کمشنر لسبیلہ محترمہ سائرہ عطا 20-10-2026
کمشنر لسبیلہ محترمہ سائرہ عطا 20-10-2026
کمشنر لسبیلہ ڈویژن کا ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اجلاس، ایکسیئن روڈز محکمہ مواصلات و تعمیرات (C&W) کی جانب سے بریفنگ
اوتھل خبرنامہ
کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء کی زیرِ صدارت ضلع لسبیلہ میں محکمہ مواصلات و تعمیرات (C&W) کے تحت جاری اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں پرپیشرفت کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ڈپٹی کمشنر حمیرابلوچ ایس پی لسبیلہ نجیب اللہ پندرانی ایکسیئن روڈشریک ہوئے محکمہ مواصلات وتعمیرات کے انجینئرنے ضلع بھر میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور دیگر ترقیاتی اسکیموں سے متعلق کمشنر لسبیلہ کو تفصیلی بریفنگ دی۔
بریفنگ کے دوران ترقیاتی منصوبوں کی موجودہ صورتحال، پیش رفت، تکمیل کی مدت اور درپیش مسائل کے بارے میں کمشنر لسبیلہ ڈویژن کو آگاہ کیا گیا۔
اس موقع پر کمشنر لسبیلہ ڈویژن نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبوں پر کام مقررہ معیار اور معیاد کے مطابق مکمل کیا جائے۔ انہوں نے منصوبوں کی مؤثر نگرانی، تعمیراتی کاموں کے معیار کو یقینی بنانے اور ترقیاتی اسکیموں میں شفافیت برقرار رکھنے پر زور دیا۔
کمشنر لسبیلہ ڈویژن نے سرکاری افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں میں حائل رکاوٹوں کو فوری طور پر دور کیا جائے اور تمام اسکیموں پر پیش رفت کی باقاعدگی سے نگرانی کرتے ہوئے رپورٹ پیش کی جائے، تاکہ عوام کو بہتر سفری سہولیات اور معیاری بنیادی ڈھانچہ فراہم کیا جا سکے۔