Daily ruzn1.9
daily ruzn newspaper breaking news urdu news. Updates

انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان 20-10-2026

انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان 20-10-2026

کوئٹہ20 اکتوبر 2026ء
انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان محمد طاہر کی ہدایت پر صوبہ بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری خصوصی مہم کے دوران بلوچستان پولیس نے گزشتہ تین ہفتوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے 50 اشتہاریوں
اور 279 مفرور ملزمان کو گرفتار کر لیا، اس دوران 12 مغویوں کو بھی بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا ہے
جبکہ مختلف جرائم میں ملوث 459 افراد کو بھی حراست میں لیا گیا۔
ترجمان بلوچستان پولیس کے مطابق صوبے کی 9 رینجز میں جرائم کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری ہیں اور قانون شکن عناصر کے خلاف بلا امتیاز کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔ جبکہ 97 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا۔ پولیس کے مطابق برآمد کیے گئے اسلحے میں 91 پسٹل و ریوالور، 2 کلاشنکوف اور 13 شارٹ گن رائفلیں شامل ہیں۔ اسی طرح منشیات کے خلاف کارروائیوں کے دوران 106 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا اور ان کے قبضے سے 154 کلوگرام سے زائد چرس اور 10 کلوگرام آئس برآمد کی گئی۔
ترجمان نے بتایا کہ پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 4 مسروقہ گاڑیاں، 12 موٹر سائیکلیں، 4 موبائل فون، ایک تولہ سونا اور 50 ہزار روپے نقدی بھی برآمد کرکے متعلقہ مالکان کے حوالے کرنے کے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔
ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کے سلسلے میں 2733 گاڑیوں سے کالے شیشے اتار دیے گئے، جبکہ عوامی شکایات کے بروقت اور شفاف ازالے کے لیے متعلقہ افسران کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
ترجمان بلوچستان پولیس نے کہا کہ عوامی تحفظ، امن و امان کا قیام اور قانون پسند شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جرائم کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کو مزید تیز کیا جائے گا اور صوبے بھر میں امن کے قیام کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More