Daily ruzn1.9
daily ruzn newspaper breaking news urdu news. Updates

رکشہ ڈرائیور باہیکاٹ 19-11-2026

رکشہ ڈرائیور باہیکاٹ 19-11-2026

*کوئٹہ : رکشہ ڈرائیوروں کا بائیکیا سروس کے خلاف احتجاج، بائیک رائیڈرز سے مسافر اتار دیے، ہیلمٹ بھی چھین لیا*

کوئٹہ میں رکشہ یونین نے سستی موٹر سائیکل رائیڈ سروس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے اس سروس کو بند کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ احتجاج کے دوران بعض رکشہ ڈرائیوروں نے بائیکیا رائیڈرز کو روک کر ان کی موٹر سائیکلوں سے مسافروں کو اتار دیا اور ہیلمٹ بھی چھین لیے۔

رکشہ ڈرائیوروں کا مؤقف ہے کہ ایک رکشہ خریدنے پر تقریباً 15 لاکھ روپے خرچ ہوتے ہیں، جبکہ موٹر سائیکل رائیڈ سروس فراہم کرنے والے افراد تقریباً 50 ہزار روپے کی موٹر سائیکل کے ذریعے کم کرائے پر مسافروں کو منزل تک پہنچا رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ کم کرایوں کے باعث مسافر رکشوں کے بجائے موٹر سائیکل رائیڈ کو ترجیح دے رہے ہیں، جس سے ان کے روزگار پر منفی اثر پڑ رہا ہے۔

رکشہ یونین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ موٹر سائیکل رائیڈ سروس کے حوالے سے پالیسی بنائی جائے اور رکشہ ڈرائیوروں کے معاشی تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More