Daily ruzn1.9
daily ruzn newspaper breaking news urdu news. Updates

18-08-26 ڈپٹی کمشنر کیچ

18-08-26 ڈپٹی کمشنر کیچ

*ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس، صحت کے شعبے میں مؤثر اقدامات اور عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی پر زور*

تربت. ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا.

جس میں ضلع کیچ میں صحت کے شعبے کی مجموعی صورتحال، سرکاری اسپتالوں اور بنیادی مراکزِ صحت میں طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی، عملے کی حاضری اور آنے والی پولیو مہم سمیت مختلف اہم امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کیچ ڈاکٹر عبدالرؤف بلوچ، پی ڈی ایم اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر ملک ریحان دشتی، آر ایم او سول ہسپتال تربت ڈاکٹر مہرین باقر، ڈبلیو ایچ او کے ڈی پی او ڈاکٹر ارسلان، ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی ڈاکٹر مرتضیٰ بلوچ، بابو شاہجان، فدا احمد سمیت دیگر متعلقہ افسران و نمائندگان موجود تھے۔

اجلاس کے دوران ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کیچ ڈاکٹر عبدالرؤف بلوچ نے ضلع کیچ میں محکمہ صحت کی مجموعی کارکردگی، جاری سرگرمیوں اور طبی سہولیات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

آر ایم او سول ہسپتال تربت ڈاکٹر مہرین باقر نے سول ہسپتال تربت میں ڈاکٹروں اور دیگر عملے کی حاضری و غیر حاضری، ادویات کی دستیابی، بجلی و پانی کے مسائل، دائمی امراض کے مریضوں سمیت دیگر اہم طبی امور کے حوالے سے اجلاس کو بریفنگ دی۔

اس موقع پر ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی ڈاکٹر مرتضیٰ بلوچ نے اجلاس کو بتایا کہ پی پی ایچ آئی کے پاس تقریباً ڈھائی کروڑ روپے مالیت کی ادویات موجود ہیں جو مختلف بنیادی مراکزِ صحت (BHU) کو فراہم کی جارہی ہیں انہوں نے پی پی ایچ آئی کے غیر حاضر ملازمین اور ان کے خلاف کیے جانے والے اقدامات سے متعلق بھی اجلاس کو آگاہ کیا۔

ڈبلیو ایچ او کے ڈی پی او ڈاکٹر ارسلان نے آئندہ پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی اور مہم کے دوران بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے، ٹیموں کی نگرانی اور مہم کو مؤثر بنانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔

اجلاس کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی نے کہا کہ عوام کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ سرکاری اسپتالوں اور بنیادی مراکزِ صحت میں ڈاکٹروں اور طبی عملے کی حاضری یقینی بنائی جائے اور غیر حاضری کسی صورت برداشت نہ کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ادویات کی دستیابی، بجلی و پانی سمیت بنیادی سہولیات کی فراہمی اور مریضوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں صحت کے شعبے میں غفلت اور لاپرواہی کے لیے کوئی گنجائش نہیں تمام افسران اور ملازمین اپنی ذمہ داریاں پوری ایمانداری اور فرض شناسی کے ساتھ ادا کریں۔

ڈپٹی کمشنر کیچ نے آنے والی پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری اور ٹیموں کی مکمل نگرانی پر بھی زور دیا۔

ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی کی جانب سے صحت کے شعبے کی مسلسل نگرانی، عوامی مسائل کے فوری حل اور سرکاری طبی اداروں میں نظم و ضبط بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات ان کی متحرک، ذمہ دارانہ اور عوام دوست انتظامی قیادت کا واضح ثبوت ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More