Daily ruzn1.9
daily ruzn newspaper breaking news urdu news. Updates

ایک سوال 13-11-2026

ایک سوال 13-11-2026

_مسجد عمر بن خطابؓ – سڑک کے بیچ میں، ایک سوال سب کے لیے_

یہ تصویر دیکھیں۔ یہ _مسجد عمر بن خطابؓ_ ہے، جو *نزد مولانا پٹرول پمپ، سراب روڈ کوئٹہ* پر واقع ہے۔

ایک طرف اللہ کا گھر ہے، جس کا احترام ہر مسلمان کے دل میں ہے۔ دوسری طرف عوام کا راستہ ہے، جو سڑک کے بیچ میں آ کر رک گیا ہے۔

اب سوال یہ ہے کہ ہم کیا کریں؟ لڑیں؟ ایک دوسرے کو گالیاں دیں؟ تفرقہ پھیلائیں؟

نہیں! یہ طریقہ حضرت عمر بن خطابؓ کا نہیں تھا۔

حضرت عمرؓ وہ خلیفہ تھے جو راتوں کو مدینہ کی گلیوں میں گشت کرتے تھے کہ کہیں کسی کو تکلیف تو نہیں۔ جنہوں نے فرمایا تھا کہ اگر دجلہ کے کنارے ایک کتا بھی بھوک سے مر گیا تو عمر سے پوچھا جائے گا۔ جنہوں نے راستوں کو کھلا رکھنے کا حکم دیا۔

جس مسجد کا نام عمر بن خطابؓ کے نام پر ہے، اس کا فیصلہ بھی عمری عدل کے مطابق ہی ہونا چاہیے۔

میری علماء کرام سے مودبانہ گزارش ہے
خدارا اس معاملے پر آگے آئیں۔ اس پر بات کریں۔ قرآن و سنت اور فقہ کی روشنی میں عوام کو سمجھائیں کہ ایسی صورت میں شریعت کیا کہتی ہے۔ آپ کی خاموشی سے عوام میں تفرقہ پھیل رہا ہے۔

اور عوام سے گزارش ہے
سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے خلاف زہر نہ اگلیں۔ مسجد بھی ہماری ہے اور راستہ بھی ہمارا ہے۔ مسجد انتظامیہ، محلے کے معززین اور علماء مل بیٹھ کر اس کا ایسا حل نکالیں کہ نہ مسجد کی بے حرمتی ہو اور نہ عوام کو تکلیف ہو۔

یاد رکھیں، مسجد توڑنے یا بچانے کا فیصلہ فیس بک کے کمنٹس سے نہیں ہوگا، یہ علماء اور ذمہ داروں کے مل بیٹھنے سے ہوگا۔

اللہ ہمیں اتحاد دے، تفرقے سے بچائے۔
آمین

_#مسجد_عمر_بن_خطاب #سراب_روڈ_کوئٹہ #علماء_رہنمائی_کریں #اتحاد_

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More