بلوچستان ہائیکورٹ ایڈووکیٹ ساجد ترین 12-10-2026
بلوچستان ہائیکورٹ ایڈووکیٹ ساجد ترین 12-10-2026

اہم خبر: بلوچستان ہائی کورٹ
سردار اختر جان مینگل کا نام ‘نو فلائی لسٹ’ میں شامل کرنے کا معاملے، ساجد ترین ایڈووکیٹ کی جانب سے عدالت میں اہم دلائل۔
اس موقع پر ایڈوکیٹ سپریم کورٹ آغا حسن بلوچ موجود تھے۔
سرکاری وکیل ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں دلائل دیے کہ پیٹیشن پر عمل درآمد کر دیا گیا ہے کیونکہ سردار اختر جان مینگل کا نام پی این آئی ایل سے ہٹا دیا گیا، جس کی رپورٹ وفاقی سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے نے خود عدالت میں پیش کی تھی۔
جس پر ساجد ترین ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سردار اختر جان کا نام پی این آئی ایل سے نکالنا کے فوری بعد اسی رات دہشت گردی کے ایک مقدمے کو بنیاد بنا کر ان کا نام ایک اور ‘نو فلائی لسٹ’ پی سی ایل میں شامل کر دیا گیا۔ جس سے حکومت کی بدنیتی صاف ظاہر ہوتی ہیں۔
ساجد ترین ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ جس ایف او آر کا انہوں نے ذکر کیا تھا، اس کیس میں بھی سردار اختر جان مینگل کو عدالت کی جانب سے بری کردیا گیا ہیں۔
جس کے بعد عدالت نے سماعت اگلی تاریخ تک ملتوی کر دی۔
عدالت نے اپنے پہلے والے فیصلے میں حکومت کو حکم دیا تھا کہ سردار اختر جان مینگل کا نام نہ صرف پی این آئی ایل بلکہ کسی بھی نو فلائی لسٹ سے نکالا جائے۔