Daily ruzn1.9
daily ruzn newspaper breaking news urdu news. Updates

کوٹیہ کراچی شاہراہ 12-10-2026

کوٹیہ کراچی شاہراہ 12-10-2026

*کوئٹہ کراچی شاہراہ پر مسلح افراد کی کارروائیاں، متعدد مسافر بسیں روک لی گئیں، بھتہ وصولی کا انکشاف*

سوراب، قلات: کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر سوراب اور قلات کے درمیان مسلح افراد کی جانب سے مسافر بسوں کو روکنے، مبینہ طور پر بھتہ وصول کرنے اور متعدد کوچز اپنے ہمراہ لے جانے کے واقعات کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس کے بعد شاہراہ پر سفر کرنے والے مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

مسافروں کے مطابق آج صبح سویرے کراچی سے کوئٹہ آنے والی دس سے زائد مسافر بسوں کو مسلح افراد نے روک لیا، جن میں سے پانچ بسوں سے مبینہ طور پر فی بس 20 ہزار روپے وصول کیے گئے، جبکہ پانچ بسوں کو مسلح افراد اپنے ہمراہ لے گئے۔

اس سے قبل گزشتہ شب کوئٹہ سے کراچی جانے والی چھ سے زائد بسوں کو بھی مبینہ طور پر روک کر اپنے ساتھ لے جایا گیا، جبکہ ان میں سوار مسافروں کو شدید سردی میں قومی شاہراہ پر چھوڑ دیا گیا۔

متاثرہ مسافروں میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More