حکومت بلوچستان محکمہ خزانہ
حکومت بلوچستان محکمہ خزانہ
یکم جنوری 2024 کے بعد بھرتی ہونے والے سرکاری ملازمین کے لیے اہم اطلاع
حکومتِ بلوچستان کے محکمہ خزانہ نے کنٹریبیوٹری پنشن اسکیم کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔
تمام وہ حاضر سروس سرکاری ملازمین جو 01 جنوری 2024 یا اس کے بعد بھرتی ہوئے ہیں، انہیں ہدایت کی جاتی ہے کہ اپنی پنشن فنڈ ممبرشپ/رجسٹریشن جلد از جلد مکمل کریں۔
اطلاع کے مطابق متعلقہ ملازمین کی تنخواہ سے 31 اگست 2026 تک کنٹریبیوٹری پنشن فنڈ کی کٹوتی شروع کر دی جائے گی۔ جن ملازمین نے ابھی تک رجسٹریشن مکمل نہیں کی، وہ فوری طور پر AG بلوچستان یا اپنے متعلقہ ضلعی خزانہ آفس سے رابطہ کریں۔
اس اہم اطلاع کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ تمام متعلقہ ملازمین بروقت آگاہ ہو سکیں۔
محمد کامران بادینی ضلعی_خزانہ_آفس لسبیلہ