ڈپٹی کمشنر دکی 02-10-2026
ڈپٹی کمشنر دکی 02-10-2026

دکی میں انسدادِ منشیات مہم 2026 کے حوالے سے اجلاس، بھنگ کے خاتمے اور منشیات کے تدارک پر غور
دکی: ڈپٹی کمشنر دکی کی زیرِ صدارت بھنگ کے خاتمے اور انسدادِ منشیات مہم 2026 کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں متعلقہ ضلعی انتظامیہ، پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں دکی میں بھنگ کی کاشت کے خاتمے، منشیات کی روک تھام اور انسدادِ منشیات مہم کو مؤثر بنانے کے لیے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔ شرکاء نے منشیات کے خلاف مربوط کارروائی، متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری اور دستیاب وسائل کو بروئے کار لانے پر تبادلہ خیال کیا۔اجلاس میں اس امر پر زور دیا گیا کہ نوجوان نسل کو منشیات کے مضر اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے انسدادِ منشیات اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جائے اور بھنگ سمیت دیگر منشیات کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔ڈپٹی کمشنر دکی نے متعلقہ اداروں کو انسدادِ منشیات مہم 2026 کے اہداف کے حصول کے لیے باہمی تعاون اور مؤثر حکمتِ عملی کے تحت اقدامات جاری رکھنے کی ہدایت کی۔