Daily ruzn1.9
daily ruzn newspaper breaking news urdu news. Updates

بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن 28-11-2026

بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن 28-11-2026

*بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر و ممبر بلوچستان بار کونسل میر عطاء اللہ لانگو کی نومنتخب صدر نوشکی بار ایسوسی ایشن میر عاقل خان بادینی اور کابینہ کو مبارکباد، مکمل تعاون کی یقین دہانی*

**کوئٹہ:* بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر و ممبر بلوچستان بار کونسل ایڈووکیٹ میر عطاء اللہ لانگو نے نوشکی بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر ایڈووکیٹ میر عاقل خان بادینی اور ان کی پوری کابینہ کو بلامقابلہ منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ باہمی مشاورت، اتفاق رائے اور وکلاء کے اتحاد و یکجہتی سے بلا مقابلہ کابینہ کا انتخاب خوش آئند اور قابلِ تحسین اقدام ہے، جو نوشکی کی وکلاء برادری کے درمیان باہمی اعتماد اور ہم آہنگی کا مظہر ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں امید ظاہر کی کہ نومنتخب صدر ایڈووکیٹ میر عاقل خان بادینی اور ان کی کابینہ قانون کی بالادستی، آئین کی سربلندی، عدلیہ کی آزادی و استحکام اور انصاف کی فراہمی کے لیے اپنا بھرپور اور مؤثر کردار ادا کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بار ایسوسی ایشنز کا بنیادی مقصد وکلاء کے حقوق کا تحفظ، ان کے مسائل کا حل، فلاح و بہبود اور قانونی اداروں کو مزید مضبوط بنانا ہے، جس کے لیے باہمی اتحاد، مشاورت اور فعال کردار ناگزیر ہے۔

میر عطاء اللہ لانگو نے کہا کہ انہیں توقع ہے کہ نومنتخب کابینہ نوشکی بار ایسوسی ایشن کو مزید فعال، منظم اور مضبوط بنانے کے ساتھ وکلاء کے اجتماعی مفادات کے تحفظ اور نوجوان وکلاء کی رہنمائی کے لیے بھی عملی اقدامات کرے گی۔

انہوں نے ایڈووکیٹ میر عاقل خان بادینی اور ان کی نومنتخب کابینہ کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے وکلاء کی فلاح و بہبود، پیشہ ورانہ مسائل کے حل اور قانونی برادری کے وقار و استحکام کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔

آخر میں انہوں نے نومنتخب صدر اور کابینہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے اس امید کا اعادہ کیا کہ نئی قیادت وکلاء برادری کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے قانون و انصاف کی سربلندی کے لیے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دے گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More