وزیر اعلیٰ ای بائیکس اسکیم 28-11-2026
وزیر اعلیٰ ای بائیکس اسکیم 28-11-2026
*کوئٹہ: وزیراعلیٰ ای بائیک اسکیم کے کامیاب امیدوار تاحال بائیکس سے محروم، طلبہ کا فوری فراہمی کا مطالبہ*
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی جانب سے شروع کی گئی ای بائیک اسکیم کے تحت کامیاب قرار دیے گئے طلبہ تاحال ای بائیکس کے حصول کے منتظر ہیں۔ درخواستوں کی جانچ پڑتال اور کامیاب امیدواروں کے ناموں کے اعلان کے باوجود طویل عرصہ گزرنے کے بعد بھی بائیکس فراہم نہیں کی جا سکیں۔
متاثرہ طلبہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اسکیم کے تحت تمام ضروری مراحل مکمل کیے اور کامیاب امیدواروں کی فہرست میں نام آنے کے باوجود انہیں تاحال ای بائیکس نہیں ملیں، جس کے باعث انہیں شدید مشکلات اور مایوسی کا سامنا ہے۔
طلبہ نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کامیاب امیدواروں کو مزید انتظار کرانے کے بجائے فوری طور پر ای بائیکس فراہم کی جائیں اور تاخیر کی وجوہات سے بھی آگاہ کیا جائے۔