Daily ruzn1.9
daily ruzn newspaper breaking news urdu news. Updates

اب غیر حاضری نہ ممکن 26-11-2026

اب غیر حاضری نہ ممکن 26-11-2026

*پریس ریلیز:*

*غیر حاضری پر اب کوئی رعایت نہیں۔*

اپریل 2026 میں ضلع نارتھ ڈیرہ بگٹی کا چارج سنبھالنے کے بعد گزشتہ 8 ماہ سے میں مسلسل تمام ملازمین سے گزارش کر رہا ہوں کہ وہ اپنے ڈیوٹی اسٹیشنز پر حاضری یقینی بنائیں۔ بارہا تنبیہ کے باوجود حالیہ مانیٹرنگ رپورٹس انتہائی تشویشناک ہیں: ضلع بھر میں 129 ملازمین غیر حاضر پائے گئے، جن میں سے 80 ملازمین پورے 30 دن ڈیوٹی سے غائب رہے جبکہ باقی جزوی طور پر حاضر ہوئے۔
*میں نارتھ ڈیرہ بگٹی کے عوام اور ملازمین سے سیدھا سوال کرتا ہوں:*
*کیا غریب عوام کو علاج سے محروم رکھ کر گھر بیٹھے کام چور ملازمین کو تنخواہیں دی جائیں؟*
ہمارے ضلع کے صحت کے اشاریے (Indicators)، ویکسینیشن اور بنیادی طبی سہولیات کی صورتحال انتہائی خراب ہیں۔ ضلع میں 50 سے زائد مراکزِ صحت موجود ہیں، لیکن بدقسمتی سے صرف میر غلام قادر ہسپتال بیکڑ ہی عوام کا بوجھ اٹھا رہا ہے جبکہ باقی مراکز عملے کی عدم موجودگی کے باعث مفلوج ہیں۔
*عزت مآب وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے عین مطابق ہر شہری کو اس کی دہلیز پر صحت کی معیاری سہولیات میسر ہوں، اور ماہانہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی (DHC) کے اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نارتھ ڈیرہ بگٹی کے واضح اور سخت احکامات کی روشنی میں اب درج ذیل فیصلوں پر سختی سے عمل درآمد ہوگا:*
• کام نہیں تو تنخواہ نہیں (No Work, No Pay): تنخواہ عوام کی خدمت کا معاوضہ ہے، گھر بیٹھنے کا وظیفہ نہیں۔ بغیر اطلاع غیر حاضر رہنے والے دنوں کی تنخواہ لازمی کاٹی جائے گی۔
• محنتی عملے کا مکمل تحفظ: جو ایماندار اور محنتی ملازمین اپنی ڈیوٹی پر حاضر ہیں، ان کی تنخواہ سے ایک روپیہ بھی نہیں کاٹا گیا اور نہ ہی کاٹا جائے گا۔
• جدید مانیٹرنگ نظام: اب حاضری صرف رجسٹروں تک محدود نہیں۔ تمام مراکز کی نگرانی AI سسٹم، انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ (IMU)، ایم اینڈ ای (M&E)، پی پی ایچ آئی (PPHI)، اکاسس (Acasus) ٹیموں اور محکمانہ ذرائع سے کی جا رہی ہے۔
• چھٹی کا باضابطہ طریقہ کار: اگر کسی ملازم کو واقعی کوئی مجبوری یا چھٹی درکار ہے تو باقاعدہ درخواست جمع کروائے، جس پر میرٹ کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔
• اب وقت آ گیا ہے کہ ہم غفلت ترک کر کے نارتھ ڈیرہ بگٹی کا ایک مثالی ہیلتھ سسٹم بنائیں تاکہ ہر دیہاتی کو اپنے گھر کے قریب علاج میسر ہو۔
• ⁠تمام ملازمین فوری اپنی ڈیوٹیوں پر حاضر ہوں۔
• ⁠عرصہ دراز سے مسلسل غیر حاضر رہنے والے ملازمین تنخواہ کٹوتی کے علاوہ محکمانہ کاروائی (ملازمت سے فراغت) کا بھی سامنا کریں گے۔

ڈاکٹر عبدالوکیل شیرانی
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نارتھ ڈیرہ بگٹی

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More