Daily ruzn1.9
daily ruzn newspaper breaking news urdu news. Updates

ملزم گرفتار 21-11-2026

ملزم گرفتار 21-11-2026

*کوئٹہ: گھروں میں چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم کا اعترافی بیان، مبینہ طور پر پولیس اہلکاروں کی سرپرستی کا بھی انکشاف*

کوئٹہ کے ایک رہائشی علاقے میں شہریوں نے رات گئے گھروں میں چوری کی وارداتیں کرنے والے ایک ملزم کو مبینہ طور پر رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ منظرِ عام پر آنے والی ویڈیو میں ملزم نے متعدد گھروں میں چوری کا اعتراف کرنے کے ساتھ ساتھ بعض پولیس اہلکاروں کی مبینہ سرپرستی اور رشوت طلبی کے سنگین الزامات بھی عائد کیے ہیں۔

ویڈیو بیان میں ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ رات 3 سے 4 بجے کے درمیان اس وقت گھروں میں داخل ہوتا تھا جب مکین سو رہے ہوتے تھے۔ ملزم کے مطابق گرفتاری والی رات بھی وہ دیوار پھلانگ کر ایک گھر میں داخل ہوا جہاں سے اس نے ایک موبائل فون اور 7 ہزار روپے نقدی چوری کی، اور آگے دوسرے گھر میں واردات کے ارادے سے جا رہا تھا کہ اہلِ علاقہ نے اسے پکڑ لیا۔ ملزم نے یہ بھی تسلیم کیا کہ اس نے ایک روز قبل بھی اسی محلے سے 3 موبائل فون اور 3 سے 4 ہزار روپے چوری کیے تھے۔

چوری شدہ سامان کی فروخت کے حوالے سے ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ واردات کے بعد اگلی صبح میزان چوک کے قریب واقع مارکیٹ میں جا کر چوری کے موبائل فون فروخت رح

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More