آل پاکستان اسلحہ لائسنس 21-11-2026
آل پاکستان اسلحہ لائسنس 21-11-2026
*آل پاکستان اسلحہ لائسنس پر بڑی پابندی:صوبوں کو صرف صوبائی حدود تک لائسنس جاری کرنے کا حکم۔*
وزارت داخلہ کا اہم فیصلہ: پرانے “آل پاکستان” لائسنسز کی توثیق اور نادرا ریکارڈ میں تبدیلی کی ہدایت
وفاقی وزارت داخلہ و انسداد منشیات نے واضح کیا ہے کہ “آل پاکستان” اسلحہ لائسنس جاری کرنے یا اس کی توثیق کا مکمل اختیار صرف وفاقی وزارت کے پاس ہے جبکہ صوبائی حکومتیں صرف اپنی حدود اور ڈومیسائل رکھنے والوں کے لیے لائسنس جاری کر سکتی ہیں۔ وزارت کے مطابق صوبوں کی جانب سے پہلے جاری کیے گئے “آل پاکستان” لائسنسز فوری طور پر ری ویلیڈیشن کے لیے جمع کرانا ہوں گے، بصورت دیگر وہ صرف متعلقہ صوبے کی حد تک ہی کارآمد تصور ہوں گے۔ جانچ پڑتال کے بعد منظور شدہ لائسنسز پر نادرا کے ذریعے نئی عبارت درج کی جائے گی۔