Daily ruzn1.9
daily ruzn newspaper breaking news urdu news. Updates

وزیر اعظم میاں شہباز شریف 19-11-2026

وزیر اعظم میاں شہباز شریف 19-11-2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خیبر پختونخوا میں سیکورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز کے دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنۃ الخوارج کے 22 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔اپنے پیغام میں وزیراعظم نے خیبر پختونخوا کے اضلاع جنوبی وزیرستان، بنوں اور ٹانک میں سیکورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز کے دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور بہادری کو سراہا ۔وزیراعظم نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور جرات مندی سے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا ہے۔ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک ہماری سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں اور کاوشیں جاری رہیں گی۔ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی بہادر افواج اور سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ فتنۃ الخوارج اور ان کے سہولت کاروں کو پاکستان میں بدامنی پھیلانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ ملک سے غیر ملکی سرپرستی اور معاونت یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں پوری قوت سے جاری رہ

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More