Daily ruzn1.9
daily ruzn newspaper breaking news urdu news. Updates

جامعہ تربت 15-11-2026

جامعہ تربت 15-11-2026

جامعہ تربت کے لیے ایک اور اعزاز: شعبہ انگریزی کی فیکلٹی ڈاکٹر دردانہ رفیق کا اپنے پی ایچ ڈی تھیسس کا کامیابی سے دفاع

تربت (13 نومبر 2026) جامعہ تربت کے شعبہ انگریزی کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر دردانہ رفیق نے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں اپنے پی ایچ ڈی تھیسس کا کامیابی سے دفاع کیا۔ انہوں نے یہ تحقیقی کام اسی جامعہ کے فیکلٹی ممبر ڈاکٹر اختر عزیز کی نگرانی میں مکمل کیا۔ جامعہ تربت کے ترجمان کے مطابق اس کامیابی پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن، پرو وائس چانسلر ڈاکٹر کمال احمد، ڈین فیکلٹی آف لٹریچر اینڈ لینگویجز ڈاکٹر عبدالصبور، شعبہ انگریزی کے چیئرمین ڈاکٹر شاہ میر بلوچ اور پوری یونیورسٹی کمیونٹی نے انہیں دلی مبارکباد پیش کی۔ وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی نہ صرف ڈاکٹر دردانہ رفیق کی محنت اور لگن کا نتیجہ ہے بلکہ اس سے جامعہ تربت کے پی ایچ ڈی کے حامل فیکلٹی ممبران کی صف میں ایک اور نام کا اضافہ ہو گیا ہے جو ادارے میں اعلی تعلیمی معیار اور تحقیقی سرگرمیوں کو مزید فروغ میں مددگار ثابت ہوگا۔ وائس چانسلر نے اس کامیابی کو جامعہ تربت اور ڈاکٹر دردانہ رفیق کے فیملی کے لیے باعث اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ پی ایچ ڈی اساتذہ کی بڑھتی ہوئی تعداد جامعہ تربت کو علمی و تحقیقی میدان میں آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ڈاکٹر دردانہ رفیق کی تعلیمی قابلیت سے جامعہ تربت، خصوصا انگریزی ادب اور لسانیات کے شعبے میں تحقیقی سرگرمیوں کو مزید فروغ ملے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More