لسبیلہ صوبائی وزیر دورہ 29-10-2026 لسبیلہ صوبائی وزیر دورہ 29-10-2026 On Oct 29, 2026 Share 29-10-2026خبرنامہ نمبر9467/026 لسبیلہ:صوبائی وزیر صحت بخت محندکاکڑنے کہاہے ک وِزیراعلی بلوچستان سرفرازبگٹی کی قیادت میں حکومت بلوچستان صحت عامہ کی شعبے کی ترقی کیلئےجامع اصلاحاتی پالیسی پر کام کررہی ہےبلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہسپتال اورمیڈیسن ویئریاؤسز کوگرین انرجی پر منتقل کیاگیاہے ڈی ایچ کیوہسپتال اوتھل میں آئندہ ہفتے ڈائلیسز سینٹر کام شروع کریگا یہ بات ابہوں نے لسبیلہ ڈویژن کے صدرمقام اوتھل دورے کے موقع پر یونیسیف کے تعاون سے جدید ترین ویئریائوس کی افتتاحی تقریب کے موقع پر پریس کانفرنس میں کہی۔صوبائ وزیرصحت نے کہا کہ بلوچستان میں ادویات کی ترسیل اورای پی آئ ویکسیینیشن کولڈروم کے حوالے سے ہمیں چیلنجز درپیش تھیں ہمیں اس بات کاعتراف ہے کہ ہیلتھ سیکٹر جس پیمانے پر کام ہوناچاہیے تھاوہ نہیں ہواموجودہ حکومت نے الحمدولللہ گراس روٹ لیول سے بنیادی سہولیات فراہمی کیلئے عملی طورپرکام۔شروع کیا ہے اس حوالے سے تین سینٹرل مراکز قیام کی منظوری دی گئ سائوتھ زون کے لئے لسبیلہ ڈویژن میں ویئرہائوس میڈیسن اسٹاک کولڈروم قائم کردی گئ ہے جس سے مکران ڈویژن لسبیلہ ڈویژن اورقلات ڈویژن میں ویکسین میڈیسن کی بروقت ترسیل ممکن ہوگی۔صوبائ وزیرصحت نے کہا کہ آرٹیشل اٹینڈنٹس کے زریعے ملازمین کی جائے تعیناتی پر حاضری یقینی بنانے کیلئے جدیدٹیکنالوجی کااستعمال فائدہ مندثابت ہوایے اوراس سسٹم کو مزید مئوثر بنانے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔صونائ وزیرصحت نے کہا کہ لسبیلہ۔ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے بی ایس ڈی آئ میں ہیلتھ سیکٹر کی 9اسکیمات شامل کی گئ ہیں جو صحت عامہ کے شعبے میں نمایاں تبدیلی لائینگی انہوں نے ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ لسبیلہ کی جانب سے ڈی ایچ کیو ہسپتال کی ماڈرنائزیشن اوربنیادی سہولیات فراہمی کیلئے کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا صوبائ وزیر صحت نے کہا ہائیویز پر ٹراماسینٹر قیام کی پالیسی کی حکومت نے منظوری دی ہے۔انہوں نے لسبیلہ ڈویژن میں ٹراماسینٹر قیام کے حوالے سے کہا کہ لسبیلہ زیروہوائنٹ ہر ہونے کی وجہ حادثات کی شرح زیادہ ہے وہ خودایم پی اے نوابزادہ زرین خان مگسی کوساتھ لیکر وزیراعلی سے ٹراماسینٹر قیام کی منظوری لیں گے صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی عام غریب مریضوں تک فراہمی اورسسٹم میں شفافیت کیلئے ڈیجیٹلائزیشن پر حکومت کام کررہی ہے لوگ جلدتبدیلی دیکھیں گے ۔صوبائ وزیر صحت نے ٹراماسینٹر قیام کے حوالے سے کہا کہ لسبیلہ زیروہوائنٹ ہر ہونے کی وجہ حادثات کی شرح زیادہ ہے وہ خودایم پی اے نوابزادہ زرین خان مگسی کوساتھ لیکر وزیراعلی سےرجوع کرینگےاور ٹراماسینٹر قیام کی منظوری لیں گے صوبائی وزیر صحت نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اوتھل کیلئے دوایمبولینس فراہمی کا اعلان بھی کیا صوبائ وزیرصحت کے دورے کے موقع پر سیکرٹری صحت مجیب الرحمان یونیسیف کی چیف آف فیلڈ آفس Fitsum Aseefa اوریونیسیف کی ٹیکنیکل ایڈوائزر بلوچستان ڈاکٹرعامراکرم کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء ڈی سی لسبیلہ حمیرابلوچ ایڈیشنل ڈہٹی کمشنر سراج۔کریم بلوچ اسسٹنٹ کمشنر کنراج کشش چوہدری اوراسسٹنٹ کمشنر بیلہ بھی انکے ہمراہ موجودتھے Share