گوادر لواحقین کوٹہ 29-10-2026
گوادر لواحقین کوٹہ 29-10-2026
گوادر 29 اکتوبر 2026
ٹکرز برائے الیکٹرانک میڈیا و سوشل میڈیا
گوادر: بلوچستان میں لواحقین کوٹہ پالیسی پر عمل درآمد میں ضلع گوادر صوبے کا پہلا ضلع بن گیا۔
گوادر: صوبے کے پہلے ضلع گوادر میں لواحقین کوٹہ کے تحت 24 مرد و خواتین میں تقرری کے آرڈرز تقسیم
گوادر: رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر عبدالشکور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زاہد حسین بلوچ و دیگر نے محکمہ تعلیم کے نومنتخب ملازمین میں تقرری نامے تقسیم کیے
گوادر: لواحقین کوٹہ کے تحت 24 مستحق خاندانوں کو روزگار کی فراہمی، معاشی استحکام کی جانب اہم پیش رفت۔
گوادر: مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ کی کوششوں سے لواحقین کوٹہ کے تحت تقرریوں کا عمل مکمل۔
گوادر: مرحوم سرکاری ملازمین کے اہلِ خانہ کو روزگار کی فراہمی قابلِ تحسین اقدام ہے، مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ۔
گوادر: نئے تعینات ملازمین دیانت داری اور محنت سے فرائض انجام دیں، مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ۔
گوادر: تعلیم کا فروغ اور تعلیمی معیار کی بہتری اولین ترجیحات میں شامل ہیں، مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ۔
گوادر: لواحقین کوٹہ کے تحت تقرریاں متاثرہ خاندانوں کے لیے معاشی سہارا ہیں، مقررین
\- گوادر: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر عبدالشکور اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زاہد حسین بلوچ کے تقریب سے خطاب
گوادر: لواحقین کوٹہ کے تحت تقرریوں سے مستحق خاندانوں کو باعزت روزگار کے مواقع فراہم ہوئے