وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی 29-10-2026
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی 29-10-2026
ٹکرز برائے الیکٹرانک میڈیا
کوئٹہ، 29 اکتوبر
*وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا ضلع کیچ کے علاقے میناز، بولیدہ میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر اظہارِ اطمینان*
آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں امن دشمن عناصر کے مذموم عزائم ناکام بنانے کے لیے ناگزیر ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان
مینا ز، بولیدہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنہ الہندوستان کے ایک دہشت گرد کو ہلاک کرنا سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان
دو خواتین کو اپنے ہمراہ لے جانے والے دہشت گردوں کے خلاف بروقت کارروائی سیکیورٹی فورسز کی مستعدی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظہر ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان
بلوچستان میں امن و امان کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے سیکیورٹی فورسز کی خدمات قابلِ تحسین ہیں، میر سرفراز بگٹی
فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں پوری قوت سے جاری رکھی جائیں گی، وزیر اعلیٰ بلوچستان
بلوچستان میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام تک ریاستی عزم غیر متزلزل رہے گا، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی