گوادر یوتھ سمٹ 16-10-2026
گوادر یوتھ سمٹ 16-10-2026
گوادر 16 یوتھ ٹورزم سمٹ 2026
الیکٹرانک میڈیا و سوشل میڈیا ٹکرز
گوادر: ڈائریکٹوریٹ آف ٹورازم بلوچستان کے زیرِ اہتمام گوادر یوتھ ٹورزم سمٹ 2026 کا انعقاد۔
گوادر: یوتھ ٹورزم سمٹ میں سیاحت کے فروغ، نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور ڈیجیٹل میڈیا کے مؤثر استعمال پر زور۔
گوادر: ڈائریکٹر ٹورازم بلوچستان گہرام بخشی کا یوتھ ٹورزم سمٹ سے خطاب، سیاحت کے فروغ کے لیے نوجوانوں کے کردار کو اہم قرار دیا۔
گوادر: صدر پریس کلب نور محسن کا خطاب، گوادر کے قدرتی حسن اور ثقافتی ورثے کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی ضرورت پر زور۔
گوادر: یوتھ ٹورزم سمٹ میں سیاحت، ای کامرس اور کاروباری شعبوں سے وابستہ ماہرین کی پینل ڈسکشن میں شرکت۔
گوادر: مرتسم اقبال، زلیخا طارق، زہرہ خلیل اور عائشہ مراد بخش کی پینل ڈسکشن میں شرکت، سیاحت کے فروغ کے مختلف پہلوؤں پر اظہارِ خیال۔
گوادر: گراں ناز ہوت کی زیرِ نظامت پینل ڈسکشن، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور ای کامرس کے ذریعے سیاحت کے فروغ پر تبادلۂ خیال۔
گوادر: سوشل میڈیا، فوٹوگرافی اور ویڈیوز کے ذریعے گوادر کے ساحلوں، قدرتی مناظر اور ثقافتی ورثے کو دنیا کے سامنے لانے پر زور۔
گوادر: ماہرین نے نوجوانوں کو ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے سیاحت سے متعلق کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے کی ترغیب دی۔
گوادر: یوتھ ٹورزم سمٹ میں سیاحوں کے تحفظ، سیکیورٹی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کو سیاحت کے فروغ کے لیے اہم قرار دیا گیا۔
گوادر: سیاحت کے پائیدار فروغ کے لیے حکومت، نجی شعبے اور مقامی کمیونٹی کے درمیان مؤثر اشتراکِ عمل کی ضرورت پر زور۔⁹
گوادر: سیاحت کے فروغ سے نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا اور مقامی معیشت مضبوط ہوسکتی ہے، سمٹ کے شرکاء۔
گوادر: قدرتی حسن، سمندری ورثے اور منفرد ثقافت کے باعث گوادر میں ملکی و بین الاقوامی سیاحت کے فروغ کے وسیع امکانات موجود ہیں۔
گوادر: یوتھ ٹورزم سمٹ میں سیاحت کے شعبے کے لیے مناسب وسائل، نوجوانوں کی تربیت اور مقامی کاروباری افراد کی حوصلہ افزائی پر زور۔
گوادر: نوجوانوں کی فعال شمولیت اور ڈیجیٹل میڈیا کا مؤثر استعمال بلوچستان کے سیاحتی تشخص کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں معاون ثابت ہوسکتا ہے۔