Daily ruzn1.9
daily ruzn newspaper breaking news urdu news. Updates

سرمایہ کاری 16-10-2026

سرمایہ کاری 16-10-2026

 

کوئٹہ، 16 اکتوبر

*بلوچستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت، ڈامب میں صوبے کے پہلے تجارتی جھینگا فارمنگ منصوبے کے سمجھوتے پر دستخط ہوگئے*

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، چیف سیکرٹری شکیل قادر خان کی موجودگی میں ہاؤس آف کاسب کنسورشیم کے چیف ایگزیکٹو سعد زاہد اور سیکرٹری محکمہ ماہی گیری طارق قمر نے سمجھوتے پر دستخط کئے

ڈامب جھینگا فارمنگ منصوبے کے تحت نجی شعبہ ایک ارب 11 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گا، اعلامیہ

منصوبے سے 20 سالہ آپریشنل مدت کے دوران حکومت بلوچستان کو 86 کروڑ 60 لاکھ روپے منافع حاصل ہونے کی توقع ہے، اعلامیہ

ڈامب جھینگا فارمنگ منصوبے میں 100 فیصد ملازمتیں مقامی لوگوں کو فراہم کی جائیں گی، اعلامیہ

جھینگا فارمنگ منصوبہ صوبے میں سرمایہ کاری، برآمدات اور آبی زراعت کے شعبے کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

بلوچستان کے ساحلی وسائل کو بروئے کار لا کر مقامی آبادی کے لیے روزگار اور معاشی ترقی کے نئے مواقع پیدا کررہے ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

ڈامب جھینگا فارمنگ منصوبہ صوبے کی معیشت کے لیے اہم ثابت ہوگا، وائس چیئرمین بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ بلاول خان کاکڑ

 

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More