Daily ruzn1.9
daily ruzn newspaper breaking news urdu news. Updates

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی 01-10-2026

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی 01-10-2026

*صوبے کے تمام علاقوں میں ترقیاتی عمل کو مؤثر انداز میں آگے بڑھایا جا رہا ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی*

کوئٹہ، یکم اکتوبر 2026
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے جمعرات کو یہاں زاہد علی بگٹی کی قیادت میں علاقائی عمائدین کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں علاقائی صورتحال، ایسٹ اور ویسٹ ڈیرہ بگٹی میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوام کی فلاح و بہبود سے متعلق اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران ڈیرہ بگٹی کے مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں، روزگار ، عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور علاقے کی مجموعی صورتحال سے متعلق امور زیر بحث آئے۔ وفد نے علاقے میں جاری ترقیاتی سرگرمیوں اور عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات کے حوالے سے مختلف امور سے وزیر اعلیٰ بلوچستان کو آگاہ کیا۔ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ حکومت بلوچستان عوام کی فلاح و بہبود اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے تمام علاقوں میں ترقیاتی عمل کو مؤثر انداز میں آگے بڑھایا جا رہا ہے تاکہ عوام کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More