Daily ruzn1.9
daily ruzn newspaper breaking news urdu news. Updates

نیب بلوچستان 01-10-2026

نیب بلوچستان 01-10-2026

ز
نیب بلوچستان

کوئٹہ: 30 ستمبر 2026

نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (NUST) کے طلباء و فیکلٹی ممبران کا نیب کمپلیکس بلوچستان کا مطالعاتی دورہ

نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (NUST) کے طلباء و فیکلٹی ممبران پر مشتمل ایک وفد نے آج آگاہی اور اورینٹیشن پروگرام کے سلسلے میں نیب کمپلیکس کوئٹہ کا دورہ کیا۔

وفد کا ڈائریکٹر جنرل نیب بلوچستان کی جانب سے ڈائریکٹر اویئرنس اینڈ پریونشن جناب محمد سلیم احمد اور ان کی ٹیم نے پرتپاک استقبال کیا۔

دورے کے دوران مہمانوں کو قومی احتساب بیورو کے طریقہ کار اور امور کے بارے میں جامع بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں قومی احتساب آرڈیننس 1999 کے تحت نیب کے دائرہ کار، نیب کی سہ رخی حکمت عملی یعنی آگاہی، تدارک اور نفاذ، شکایت کے سفر یعنی تصدیق سے لے کر ریفرنس تک کے مراحل، اور این اے او (NAO) میں حالیہ قانونی ترامیم کے بارے میں تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی۔

اس موقع پر مہمانوں کو بدعنوانی کے خاتمے میں نوجوانوں کے کردار کو اجاگر کرتی ایک مختصر دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔

بعد ازاں طلباء اور فیکلٹی ممبران کو نیب بلوچستان کے مختلف ونگز اور سیلز کا دورہ کرایا گیا جہاں متعلقہ افسران نے انہیں مختلف شعبہ جات کے افعال، شکایات کے ازالے کے طریقہ کار، انسدادی سرگرمیوں اور تعلیمی اداروں میں کریکٹر بلڈنگ سوسائٹیز (CBS) کے قیام کے حوالے سے بریفنگ دی۔

دورے کے دوران ایک انٹرایکٹو سوال و جواب کا سیشن بھی منعقد ہوا جس میں طلباء نے نیب کے دائرہ اختیار، شکایات درج کرانے کے طریقہ کار اور دیانت داری کے فروغ میں نوجوانوں کے کردار سے متعلق سوالات کیے۔

آخر میں ڈائریکٹر اے اینڈ پی جناب محمد سلیم احمد نے ڈی جی نیب بلوچستان کی جانب سے نسٹ(NUST) کے نمائندہ / فیکلٹی ممبر کو نیک نیتی کے اظہار کے طور پر یادگاری سووینئر پیش کیا۔

پروگرام کا اختتام گروپ فوٹو کے ساتھ ہوا۔

وفد نے نیب بلوچستان کی جانب سے نوجوانوں میں آگاہی کے فروغ کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا اور دورے کو معلوماتی اور مفید قرار دیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More