Daily ruzn1.9
daily ruzn newspaper breaking news urdu news. Updates

ڈپٹی کمشنر صحبت پور 19 -09-2026

ڈپٹی کمشنر صحبت پور 19 -09-2026

انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ نصیرآباد، 19 ستمبر 2026ء

صحبت پور۔۔۔ ڈپٹی کمشنر صحبت پور فریدہ ترین نے بچے کو پولیو سے محفوظ رکھنے کے لیے پولیو ویکسین کے قطرے پلا کر ضلع صحبت پور میں 21 ستمبر سے شروع ہونے والی پانچ روزہ انسدادِ پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا اس موقع پر محکمہ صحت کے افسران ضلعی پولیو ٹیم کے ذمہ داران اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے
ڈپٹی کمشنر فریدہ ترین نے کہا کہ پولیو ایک خطرناک اور ناقابلِ علاج مرض ہے تاہم بروقت اور مکمل ویکسینیشن کے ذریعے بچوں کو اس موذی مرض سے محفوظ رکھا جا سکتا ہے انہوں نے اس موقع پر والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے پانچ سال سے کم عمر تمام بچوں کو ہر پولیو مہم کے دوران پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں تاکہ بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے محفوظ رکھا جا سکے
انہوں نے پولیو ٹیموں کو ہدایت کی کہ مہم کے دوران ضلع بھر کے تمام علاقوں دیہی و دور دراز علاقوں اور آبادیوں تک رسائی یقینی بنائی جائے اور کوئی بھی بچہ پولیو کے حفاظتی قطروں سے محروم نہ رہے انہوں نے فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی کی مؤثر نگرانی ٹیموں کی بروقت روانگی اور گھر گھر جا کر بچوں کو قطرے پلانے کے عمل کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے ضلعی انتظامیہ محکمہ صحت والدین اساتذہ علماء کرام اور معاشرے کے تمام طبقات کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ پولیو ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور اپنے بچوں کو ہر بار پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں کیونکہ بچوں کا محفوظ اور صحت مند مستقبل ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اس لیے انسدادِ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More