ڈی آئی جی کوئٹہ سے صحافی ملاقات 19-09-2026
ڈی آئی جی کوئٹہ سے صحافی ملاقات 19-09-2026

ڈی آئی جی کوئٹہ عمران شوکت سے سینئر صحافی نصیر احمد کی ملاقات
سینئر صحافی نصیر احمد نے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کوئٹہ عمران شوکت سے ملاقات کی اور گزشتہ دنوں پیش آنے والے واقعے سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔
ڈی آئی جی کوئٹہ عمران شوکت نے یقین دلایا کہ واقعے کی مکمل اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کرتے ہوئے انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کوئٹہ پولیس صحافی برادری کے ساتھ ہے اور صحافیوں کے تحفظ اور مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔
ڈی آئی جی کوئٹہ نے کہا کہ کوئٹہ ہمارا گھر ہے، باہمی اختلافات اور غلط فہمیوں کا خاتمہ ہی شہر میں امن، بھائی چارے اور باہمی اعتماد کو برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔
ملاقات میں باہمی تعاون، امن و امان اور صحافیوں کے تحفظ سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔