Daily ruzn1.9
daily ruzn newspaper breaking news urdu news. Updates

شعبئہ عمرانیات تربت 19-09-2026

شعبئہ عمرانیات تربت 19-09-2026

**تربت یونیورسٹی کے شعبہ عمرانیات کے طلبہ کا کیچ تھیلیسیمیا کیئر سینٹر کا مطالعاتی دورہ**

تربت: یونیورسٹی آف تربت کے بی ایس سوشیالوجی پروگرام کے چھٹے سمسٹر کے طلبہ نے فیکلٹی ممبر نورال برکت کی سربراہی میں کیچ تھیلیسیمیا کیئر سینٹر (KTCC) تربت کا مطالعاتی دورہ کیا۔ دورے کا مقصد طلبہ کو کمیونٹی ہیلتھ کیئر کے عملی نظام، طویل مدتی مریضوں کی نگہداشت کے سماجی و نفسیاتی پہلوؤں اور تھیلیسیمیا سے متعلق آگاہی و روک تھام کے اقدامات سے روشناس کرانا تھا۔

اس موقع پر کیچ تھیلیسیمیا کیئر سینٹر کے بانی و چیئرمین مسٹر ارشاد عارف نے طلبہ کو ادارے کے قیام، خدمات، انتظامی و عملی مشکلات، مریضوں کی صورتحال اور تھیلیسیمیا کے موروثی پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے خطے میں جاری اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ طلبہ نے مریضوں کے وارڈ، سیمپلنگ روم اور تشخیصی لیبارٹری کا بھی دورہ کیا، جہاں انہیں خون کے نمونے لینے کے طریقہ کار، اسکریننگ، کراس میچنگ اور خون کے ذریعے منتقل ہونے والی بیماریوں سے متعلق حفاظتی اصولوں کا عملی مشاہدہ کرایا گیا۔

یونیورسٹی آف تربت کے ترجمان کے مطابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن نے اس سرگرمی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی اور کمیونٹی کے درمیان اس نوعیت کے تعلیمی روابط طلبہ میں سماجی شعور، کمیونٹی سے وابستگی اور حقیقی عوامی صحت کے مسائل کو سمجھنے کی صلاحیت پیدا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسی سرگرمیاں کلاس روم میں حاصل ہونے والے علمی و نظریاتی علم کو عملی تجربے سے جوڑنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں اور یونیورسٹی کے اسٹریٹجک پلان 2030 کے مقاصد سے بھی ہم آہنگ ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More