Daily ruzn1.9
daily ruzn newspaper breaking news urdu news. Updates

صوبائی وزیر ریونیو سینئر ایم بی آر قمبر دشتی سے ملاقات16-09-2026

صوبائی وزیر ریونیو سینئر ایم بی آر قمبر دشتی سے ملاقات16-09-2026

کوئٹہ، 16 ستمبر

حکومت بلوچستان، بورڈ آف ریونیو کی جانب سے زمینوں کے تصفیہ اور ریکارڈ کے عمل کو جدید، شفاف اور ڈیجیٹل بنانے کے مقصد سے GIS پر مبنی ڈیجیٹل لینڈ سیٹلمنٹ پروجیکٹ پر عملدرآمد جاری ہے، جس کے تحت کوئٹہ، سبی اور لورالائی ڈویژنوں کا احاطہ کیا جا رہا ہے۔

اس سلسلے میں آج سینیئر صوبائی وزیر بورڈ آف ریونیو میر محمد عاصم کرد گیلو کی زیرِ صدارت پیش رفت کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو جناب قمبر دشتی اور پروجیکٹ ٹیم نے سینیئر صوبائی وزیر کو منصوبے کے تحت جاری سرگرمیوں، حاصل شدہ پیش رفت اور منصوبے پر عملدرآمد کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس میں ڈیجیٹل لینڈ سیٹلمنٹ منصوبے کو مقررہ اہداف کے مطابق آگے بڑھانے اور زمینوں کے تصفیہ کے عمل کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر میر رازق کرد، پی ایس، اسٹاف آفیسر یوسف جمیس بھی اجلاس میں موجود تھے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More