Daily ruzn1.9
daily ruzn newspaper breaking news urdu news. Updates

گوادر حکومت بلوچستان ماہی گیری اقدامات 15-09-2026

گوادر حکومت بلوچستان ماہی گیری اقدامات 15-09-2026

گوادر 15 ستمبر 2026: حکومت بلوچستان کی ماہی گیر دوست پالیسی اور سمندری وسائل کے تحفظ کے تحت ڈائریکٹر جنرل فشریز بلوچستان عتیق اللہ خان نے گوادر کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے لائسنس رجسٹریشن و انسپیکشن کے عمل کا موقع پر معائنہ کیا اور متعلقہ افسران کو تمام مراحل شفاف انداز میں مکمل کرنے اور فشریز قوانین و ضوابط پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی اس موقع ڈائریکٹر فشریز میرین احمد ندیم ودیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے
بعد ازاں ڈائریکٹر جنرل فشریز نے ڈائریکٹر میرین احمد ندیم، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز گوادر ودیگر افسران کے ہمراہ ہاربر جیٹی گوادر کا دورہ کیا، جہاں ماہی گیروں کے زیرِ استعمال جالوں کے سائز کا جائزہ لیا گیا۔ فشریز حکام نے ممنوعہ و غیر ممنوعہ جالوں کی جانچ کرتے ہوئے سمندری حیات کے تحفظ اور پائیدار ماہی گیری کے فروغ کے لیے قوانین پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More