Daily ruzn1.9
daily ruzn newspaper breaking news urdu news. Updates

گرلزفٹسال ایونٹ گوادر15-09-2026

گرلزفٹسال ایونٹ گوادر15-09-2026

گوادر 15 ستمبر 2026: یونیورسٹی آف گوادر کی طالبات نے میر کلمتی انٹر ایجوکیشنل انسٹیٹیوٹ اسپورٹس فیسٹیول 2026 کے گرلز فٹسال ایونٹ میں رنر اپ پوزیشن حاصل کرتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا یونیورسٹی آف گوادر
کی ٹیم نے افتتاحی میچ میں ڈگری کالج کو 1-0 جبکہ سیمی فائنل میں گورنمنٹ گرلز اسکول ملا بند کو 2-0 سے شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔ فائنل میں دارالعلوم پبلک اسکول کے ہاتھوں 4-1 سے شکست کے باوجود ٹیم نے بہترین کھیل اور اسپورٹس مین شپ کا مظاہرہ کیا۔ شِرین عبدالوہاب نے دو جبکہ کائنات شاہد رضا نے ایک گول اسکور کیا، جبکہ فضاء محمد ایوب کو بہترین گول کیپر قرار دیا گیا یونیورسٹی کی ٹیم نے رنر اپ کپ اور ایمرجنگ ٹیم فٹسال شیلڈ بھی حاصل کی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر، پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید منظور احمد اور رجسٹرار ڈاکٹر دولت خان نے ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کھلاڑیوں کی محنت، نظم و ضبط اور کھیلوں کے جذبے کو سراہا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More