ڈائریکٹر جنرل فشریز 15-09-2026
ڈائریکٹر جنرل فشریز 15-09-2026
گوادر 15 ستمبر 2026: ڈائریکٹر جنرل فشریز بلوچستان عتیق اللہ خان نے گوادر فشریز آفس کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کرتے ہوئے لائسنس برانچ، اکاؤنٹس برانچ اور دیگر دفتری امور و انتظامی معاملات کا جائزہ لیا ڈائریکٹر جنرل فشریز نے افسران و اہلکاروں کو ہدایت کی کہ دفتری امور شفافیت، میرٹ اور مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق انجام دیے جائیں، لائسنس کے اجراء و رجسٹریشن کے عمل میں قانونی تقاضوں کو ملحوظ رکھا جائے اور ماہی گیروں کو بروقت سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے انہوں نے دفتر کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسٹاف کو ہدایت کی کہ عوامی خدمت اور ماہی گیر دوست پالیسی کے تحت اپنی ذمہ داریاں مزید مؤثر انداز میں انجام دیں۔ انہوں نے اسٹاف کو اپنے مکمل تعاون اور ہر ممکن معاونت کی یقین دہانی بھی کرائی اس موقع پر ڈائریکٹر میرین احمد ندیم، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز گوادر شاہ فہد ااسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز گوادر صغیر زمان سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے