Daily ruzn1.9
daily ruzn newspaper breaking news urdu news. Updates

کمشنر مکران طفیل بلوچ 14-09-2026

کمشنر مکران طفیل بلوچ 14-09-2026

*کمشنر مکران ڈاکٹر طفیل احمد بلوچ سے چیئرمین نیاز کیازئی اور وارث دشتی کی ملاقات*

تربت.کمشنر مکران ڈویژن ڈاکٹر طفیل احمد بلوچ سے معروف سیاسی شخصیت اور چیئرمین نیاز کیازئی اور وارث دشتی نے پیر کے روز کمشنر آفس تربت میں ملاقات کی اور انہیں کمشنر مکران ڈویژن کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی اور انجینئر بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی احمد بلوچ بھی موجود تھے اس دوران باہمی دلچسپی کے امور، ضلع کیچ سمیت مکران ڈویژن کی مجموعی صورتحال اور دیگر اہم معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں علاقے کی ترقی، عوامی مسائل اور باہمی تعاون سے متعلق مختلف امور بھی زیرِ غور آئے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More