جامعہ تربت داخلہ 13-09-2026
جامعہ تربت داخلہ 13-09-2026

جامعہ تربت: اسپرنگ 2027 داخلوں کے لیے صرف دو دن باقی
تربت (13 ستمبر 2026): جامعہ تربت میں تعلیمی سال 2027 اسپرنگ سیشن کے لیے انڈرگریجویٹ اور گریجویٹ سطح کے 64 سے زائد تعلیمی پروگراموں میں داخلے کے لیے صرف دو دن باقی رہ گئے ہیں۔
جامعہ تربت کے ترجمان کے مطابق، داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ کے علاوہ مین کیمپس (داخلہ سیل) یا سٹی کیمپس (لاء ڈیپارٹمنٹ) سے 15 ستمبر 2026 تک وصول اور جمع کیے جا سکتے ہیں۔ مستحق اور ذہین طلبہ کے لیے متعدد اسکالرشپس اور مالی امداد کی سہولیات بھی دستیاب ہیں۔
مزید تفصیلات کے لیے یونیورسٹی کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں:
https://uot.edu.pk/admission-open-for-spring-2027
آن لائن اپلائی کرنے کے لیے وزٹ کریں:
https://admissions.universityofturbat.com
مزید معلومات کے لیے درج ذیل نمبرز پر رابطہ کیا جا سکتا ہے:
0852-400514، 0852-400529، یا 0852-400539