کمشنر نصیرآباد ڈویژن 10-09-26
کمشنر نصیرآباد ڈویژن 10-09-26

*انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ نصیرآبادڈویژن10ستمبر*
نصیرآباد ڈویژن میں لواحقین کوٹہ پر ملازمتوں کے منتظر خاندانوں کے لیے امید کی کرن روشن ہوگئی، کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان اور ایس ایم بی آر قمبر دشتی کے احکامات کی روشنی میں محکمہ ریونیو کے لواحقین میں تعیناتی کے آرڈرز تقسیم کیے۔ تعیناتی کے آرڈرز ملنے کے بعد لواحقین اور ورثاء کے چہروں پر خوشی دیدنی تھی۔ اس موقع پر کمشنر آفس کے سپرنٹنڈنٹس عبدالصمد کھوسہ اور شیر اللہ کھوسہ بھی موجود تھے۔ امیدواروں کو تعیناتی کے آرڈرز ان کی والدہ کی رضامندی کے تحت جاری کیے گئے۔ اس موقع پر کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی نے کہا کہ حکومت کی واضح پالیسی اور احکامات کے مطابق لواحقین کوٹہ پر ملازمتوں کی فراہمی کے عمل کو تیز کیا جا رہا ہے اور ہماری بھرپور کوشش ہے کہ لواحقین کو مزید انتظار کی اذیت سے دوچار نہ ہونا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ نصیرآباد ڈویژن میں لواحقین کوٹہ پر حکومتی احکامات کی روشنی میں عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ مستحق خاندانوں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے نہ پڑیں اور مرحومین کے لواحقین کو باعزت روزگار کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔