Daily ruzn1.9
daily ruzn newspaper breaking news urdu news. Updates

اسسٹنٹ کمشنر بلیدہ 10-09-26

اسسٹنٹ کمشنر بلیدہ 10-09-26

تربت ۔اسسٹنٹ کمشنر بلیدہ ابوبکر میروانی نے سوشل ویلفیئر آفس ضلع کیچ، تربت کا دورہ کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر امتیاز سخی نے اسسٹنٹ کمشنر بلیدہ ابوبکر میروانی کا پرتپاک استقبال کیا۔

دورے کے موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر امتیاز سخی نے اسسٹنٹ کمشنر بلیدہ کو محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے جاری مختلف فلاحی پروگرامز اور عوامی خدمت کے اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

بریفنگ میں معذور افراد کی رجسٹریشن اور فلاحی معاونت، کُہمک پروگرام، ڈرگ ڈیٹوکسیفکیشن اینڈ ری ہیبلیٹیشن سینٹر، ویمن ووکیشنل ٹریننگ سینٹر، معذوری سرٹیفکیٹس کے اجرا، میڈیکل اسیسمنٹ بورڈ اور دیگر سماجی بہبود کی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر بلیدہ نے ڈپٹی ڈائریکٹر کے ہمراہ دفتر کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور محکمہ کی جانب سے عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات، ریکارڈ کی دیکھ بھال اور جاری فلاحی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔
انہوں نے محکمہ سوشل ویلفیئر کی کارکردگی اور عوامی فلاح کے لیے جاری اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ معاشرے کے کمزور اور مستحق طبقات کی خدمت ایک اہم ذمہ داری ہے اور اس سلسلے میں محکمہ کی کاوشیں قابلِ تعریف ہیں۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر امتیاز سخی نے محکمہ کو درپیش مختلف انتظامی اور بنیادی نوعیت کے مسائل، وسائل کی کمی، اداروں کی ضروریات اور دیگر امور سے متعلق اسسٹنٹ کمشنر بلیدہ کو آگاہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر بلیدہ ابوبکر میروانی نے مسائل کو غور سے سنا اور یقین دہانی کرائی کہ وہ ڈپٹی کمشنر کیچ کے ساتھ اس حوالے سے ملاقات کرکے محکمہ سوشل ویلفیئر کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ سوشل ویلفیئر کے درمیان باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے تاکہ عوام، بالخصوص معذور افراد، خواتین، بچوں اور دیگر مستحق طبقات کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ دورے کے اختتام پر اسسٹنٹ کمشنر نے محکمہ سوشل ویلفیئر کی عوامی خدمت کے لیے جاری کوششوں کو سراہتے ہوئے مستقبل میں بھی مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More