Daily ruzn1.9
daily ruzn newspaper breaking news urdu news. Updates

تربت ڈپٹی کمشنر 07-09-2026

تربت ڈپٹی کمشنر 07-09-2026

*تربت.ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی کی زیر صدارت بینک منیجرز کا اہم اجلاس، عوامی فلاحی منصوبوں کے لیے سی ایس آر فنڈز کے مؤثر استعمال پر زور*

تربت۔ ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی کی زیر صدارت ضلع کیچ میں قائم مختلف بینکوں کے منیجرز کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا،

جس میں بینکوں کے سی ایس آر فنڈز کو عوامی فلاح و بہبود، صحت، تعلیم اور شہری سہولیات کی بہتری کے لیے مؤثر اور منظم انداز میں استعمال کرنے کے حوالے سے تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔

اجلاس میں ضلع کیچ کے عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے مختلف اہم تجاویز زیر غور آئیں۔ اس موقع پر تربت شہر اور دیگر اہم مقامات پر 300 اسٹریٹ لائٹس کی فراہمی، ایمبولینسز کی مرمت و بحالی، سول ہسپتال میں ضروری سہولیات کی فراہمی، شعبہ تعلیم کی بہتری اور تربت بازار میں اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب کے لیے بینکوں کی جانب سے سی ایس آر فنڈز کے تحت تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کا بنیادی مقصد دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بینکنگ سیکٹر معاشرے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے اور بینکوں کو چاہیے کہ وہ اپنے سی ایس آر فنڈز کو حقیقی معنوں میں عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر خرچ کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔

انہوں نے کہا کہ صحت، تعلیم اور بنیادی شہری سہولیات ایسے اہم شعبے ہیں جن میں مشترکہ کوششوں کے ذریعے نمایاں بہتری لائی جاسکتی ہے ڈپٹی کمشنر کیچ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ کیچ عوامی مسائل کے حل اور شہری سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے مؤثر اقدامات جاری رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی ترجیح صرف منصوبہ بندی نہیں بلکہ عملی اقدامات کے ذریعے عوام کو فوری اور دیرپا ریلیف فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے بینک منیجرز پر زور دیا کہ وہ اپنے اداروں کے سی ایس آر فنڈز کے ذریعے ضلع کیچ کی ترقی اور عوامی فلاح کے منصوبوں میں بھرپور کردار ادا کریں۔

اجلاس میں بینک اسلامی کے منیجر ناصر علی، بینک مکرمہ لمیٹڈ کے منیجر طارق خالد، بینک الفلاح کے منیجر خلیل احمد, الائیڈ بینک کے منیجر حامد علی اور حبیب بینک کے منیجر شبیر احمد نے شرکت کی۔

اجلاس میں ان بینک منیجرز کی عدم شرکت کا بھی نوٹس لیا گیا جو اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔ ڈپٹی کمشنر کیچ نے متعلقہ بینکوں کی غیر حاضری پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے غیر حاضر بینک منیجرز اور متعلقہ بینکوں کے خلاف قواعد و ضوابط کے مطابق کارروائی عمل میں لانے کے احکامات جاری کیے۔

اجلاس کے شرکاء نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کرتے ہوئے سی ایس آر فنڈز کو عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر خرچ کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ عوامی مسائل کے حل، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ضلع کیچ کی مجموعی ترقی کے لیے متحرک اور مؤثر اقدامات کر رہی ہے.

ڈپٹی کمشنر کیچ کی عوام دوست پالیسیوں اور عملی اقدامات کے باعث مختلف اداروں کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ مل رہا ہے ۔ اور ترقیاتی اور فلاحی منصوبوں کو مزید مؤثر بنانے کے لیے مربوط حکمت عملی اختیار کی جارہی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More