رحمت صالح بلوچ 09-07-2026
رحمت صالح بلوچ 09-07-2026
نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی میر رحمت صالح بلوچ نے مکران ڈویژن، پَنجگُور ، تُربَت اور گْوادر میں ہیپاٹائٹس کے بڑھتے ہوئے کیسز پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
میر رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ ہیپاٹائٹس ایک سنگین مرض ہے، جس کی بروقت تشخیص، علاج اور مؤثر روک تھام انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ ہیپاٹائٹس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں، صاف پانی استعمال کریں، غیر محفوظ انجیکشن اور آلودہ طبی آلات سے گریز کریں اور بیماری کی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں فوری طور پر قریبی مرکزصحت سے رجوع کریں۔