Daily ruzn1.9
daily ruzn newspaper breaking news urdu news. Updates

گوادر تعلیم وہنر خوشحال بلوچستان 24-08-2026

گوادر تعلیم وہنر خوشحال بلوچستان 24-08-2026

گوادر24 اگست2026: صوبائی حکومت کی تعلیم دوست پالیسی کے تحت محکمہ تعلیم گوادر اور یونیسیف کے تعاون سے گوادر کے علاقے ساہیجی فقیر محمد بازار میں اسکل ڈویلپمنٹ و مڈل لیول ایکسیلریٹڈ لرننگ پروگرام ALP سینٹر قائم کیا گیا ہے، جہاں بچوں کو مڈل لیول تعلیم کے ساتھ ساتھ عملی اور فنی مہارتوں کی تربیت بھی فراہم کی جارہی ہے اس سینٹر میں اس وقت 35 بچے زیرِ تعلیم ہیں، جو تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ مختلف عملی ،طبی و فنی مہارتیں حاصل کررہے ہیں۔ حال ہی میں بچوں کو صحت سے متعلق عملی مہارتوں کی تربیت بھی دی گئی، جس کی تکمیل پر انہیں سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے یہ اقدام دور دراز اور کم سہولیات والے علاقوں کے بچوں کو ان کی دہلیز پر تعلیم اور ہنر کے مواقع فراہم کرنے اور انہیں مستقبل میں خود انحصار بنانے کی جانب اہم پیش رفت ہے یونیسف کے ضلعی ایجوکیشن سپورٹ پروگرام منیجر عادل نودزئی کے مطابق پروگرام کا مقصد بچوں کو تعلیم کے ساتھ ایسی عملی مہارتیں فراہم کرنا ہے جو ان کے روشن اور باوقار مستقبل کی بنیاد بن سکیں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More